ماڑی کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے اقدامات شروع، فنڈز مختص

ماڑی کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے اقدامات شروع، فنڈز مختص

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر راجن پور کے صحت افزا مقام ماڑی کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے اقدامات شروع(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 کر دیئے گئے ہیں۔ ریسٹ ہاوس ماڑی کے تعمیراتی کام کیلئے مطلوبہ دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے مکمل فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ماڑی میں سیاحوں او ر مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی سکیم شروع کی جائے گی۔ جس پر چھ کروڑ دس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اور بجٹ 2021-22 میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔ کوہ سلیمان اور جام پور میں آفسز کی عمارتیں تعمیر ہوں گی۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر اور ڈی سی آفس کے ریکارڈ روم کی تعمیر کیلئے بھی ابتدائی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پبلک بلڈنگز کے تحت راجن پور میں ڈی ایس پی کی رہائش گاہ، دو دریائی اور تین پکٹس کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ضلع راجن پو رجاری سکیم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، بارڈ ر ملٹری پولیس کی استعداد کار میں اضافہ، چیک پوسٹ مغل او رکوٹ سبزل کی تعمیر کیلئے بھی بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

فنڈزمختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -