زکریا یونیورسٹی، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

زکریا یونیورسٹی، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

  

ملتان (سٹی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی منعقد ہوا(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

. اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مسٹر منظر جاوید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے عزیز اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے آن لائن شرکت کی. جبکہ چوہدری شاہ سوار فنانشل ڈائریکٹر آڈٹ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی. اس کے علاوہ پروووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس و ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، چیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر محمد ریاض، سیکرٹری جنرل اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر خاور نوازش نے شرکت کی. جبکہ خزانہ دار محمد صفدر عباس خان نے بجٹ برائے سال 2021-22 کا تخمینہ پیش کیا.تمام اراکین نے بجٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مثبت تجاویز پیش کیں. اور یونیورسٹی کے بجٹ کو گورنمنٹ پالیسی کے مطابق بنانے کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا.اجلاس میں یونیورسٹی کی آمدنی بڑھانے اور اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی سفارشات پیش کیں.جو کہ آئندہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی.فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے گورنمنٹ آف پنجاب کے اعلان کردہ تنخواہوں میں اضافہ کی سفارش کی. ریسرچ گرانٹ میں سو فی صداضافہ کی سفارش کی گئی. شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس ایوننگ پروگرام جبکہ شعبہ شماریات میں مختلف ڈپلومہ کورسز اور ایک سالہ پی جی ڈی ڈپلومہ شروع کرنے کی بھی سفارش کی گئی.اس طرح شعبہ فوڈ سائنس میں ریسرچ سنٹر برائے فوڈ سیفٹی اور اپلائیڈ نیوٹریشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی. اس کے علاوہ یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس ریسرچ سنٹر ان اکنامکس اینڈ ڈویلپمنٹ بنانے کی سفارش کی گئی ہیں.اجلاس میں میڈیکل الاؤنس دو سے تین کروڑ کرنے، ملازمین کے نائٹ ڈیوٹی الاؤنس میں اضافہ کرنے کی بھی سفار ش کی گئی.اجلاس میں نئے پروگرام شروع کرنے اور فاصلاتی نظام تعلیم فوری طور پر شروع کرنے کے حوالے سے بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -