ملتان میں صدر چیمبر آف کامرس خواجہ صلاح الدین سے پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار حسین کی ملاقات

ملتان میں صدر چیمبر آف کامرس خواجہ صلاح الدین سے پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  نیوز  رپورٹر  )    ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے کہا ہے کہ ایم سی سی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
آئی،پاکستان پوسٹ اور امیزان مل کر ایس ایم ای سیکٹر کے لیے کام کریں گے کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس مسلسل بڑھ رہی ہے ایس ایم ای سیکٹر کی معاشی ترقی اور بہتری کے لیے امیزان کے زریعے آگے بڑھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پوسٹ ملتان کے پوسٹ ماسٹر جنرل زوالفقار حسین اور ان کے ہمراہ ملاقات کے لیے آنیوالے دیگر افیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر ایوان میاں شفیع انیس شیخ،میاں عزیز احمد شیخ،شکیل احمد اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق بھی موجود تھے جبکہ پاکستان پوسٹ ملتان کے افیسران میم عظمی،اسحاق بلوچ،سہیل انور،محمد خالد پوسٹ ماسٹر جنرل کے  ہمراہ تھے ملاقات میں پاکستان پوسٹ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا پوسٹ ماسٹر جنرل زوالفقار حسین نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ملتان ایوان اور امیزان کے ساتھ مل کر ایس ایم ای سیکٹر کی معاشی بہتری استحکام کے لیے کام کرے گا جو ایوان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہم کاروباری برادری کو ان کی ضرورت کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کریں گے خطہ کی ہینڈی کرافٹس۔کھڈی ورک اور اس قسم کی دیگر ثقافتی مصنوعات کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ڈیمانڈ بہتر بنانے کے لیے امیزان پر ایس ایم ای سیکٹر کی رجسٹریشن کرائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں مقامی انٹرپرینورز کو فروغ دینے اور بہتری کی جانب لانے کے لیے اقدامات کررہا ہے صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ ایکسپورٹرز محفوظ اور بروقت ڈیلویری کا خواہاں ہے پاکستان پوسٹ اپنی سروسز میں مزید بہتری لائے اور ایکسپورٹرز کے اعتماد پر پورا اترے قومی اداروں کی ترقی بہتری اور ترویج کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں اور پاکستان پوسٹ کی ترقی بہتری کے لیے سو فیصد یقین دہانی کراتے ہیں نائب صدر ایوان میاں شفیع انیس شیخ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ  میں جدت وقت کی ضرورت ہے ان کی سروسز عالمی معیار کے مطابق ہو تو یہ ادارہ ترقی کرے گا ہم اس سلسلہ میں کاروباری برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
ملاقات