ملزم ہلاکت کیس، تھانہ ٹبہ سلطان پور میں خیرات، عوام کی بھرپور انٹری، معاملہ کلیئر کرانیکی کوششیں 

ملزم ہلاکت کیس، تھانہ ٹبہ سلطان پور میں خیرات، عوام کی بھرپور انٹری، معاملہ ...

  

     ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان)  تھا نہ ٹبہ سلطان پور میں 5روز قبل دوران پولیس حراست تفتیش میں شہری ریاض (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

احمد بلوچ جو خیر پور ٹامیوالی کا رہائشی تھاکی ہلاکت کے بعد پولیس اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطا بق تھانہ سے بلائیں بھگانے کے لئے مدرسہ کے بچوں سے قرآن پا ک پڑھوایا گیا اور دیگیں پکاکر خیرات کی گئی تھا نہ میں چاولوں کی دیگیں پکنے کی اطلاع ملنے پر عوام کی کثیر تعداد بھی پہنچ گئی جنہوں نے خوب پولیس کے چاول پکے ہوئے کھائے تھا نہ میں دوران حراست شہری کے ہلاکت کو5روز گزرنے کے باوجود تھانہ میں ویرانی سی کیفیت چھائی ہوئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدر ی حق نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھا نہ میں قرآن پاک پڑھنے اور پڑھوانے کا مقصد خیرت وبرکت ہے تاکہ تھا نہ کا ماحول بہتر اندازمیں چلتا رہے ویسے بھی خیرات کر نا اور قرآن پاک پڑھنا اور پڑھوانا بہت ثواب کا کام ہے میری پولیس کوشش ہوگی کہ میں اپنے اعلیٰ آفسران کے اعتمادپرپوراُترتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو انصاف فراہم کرسکوں اس میں میڈیا کا بھی بہت اہم رول ہو نا چاہیے تب ہی ممکن ہوگا اس موقع پر سی آئی ڈی ملک شاہ جہاں آہیر، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، اقبال گلشن ایڈوکیٹ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، پرویزاحمد خان،دولت خان، چوہدری محمد جاوید، چوہدری کاظم ستار کمبوہ، عرفان خان،ملک شکیل آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تھا نہ ٹبہ سلطان پور میں چند روز قبل شہری کی دوران تفتیش پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد پولیس کے اہلکاروں نے اپنے تحفظ کے لئے تھانہ ٹبہ سلطان پور اور ہسپتال سے اپنا اثر رسوخ اور سیاسی شفارش کرواکر سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ غائب کروادیا ہے جو تفتیش میں انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی خبرگذشتہ روزنامہ پاکستان میں فرنٹ پیج پر شائع ہوئی میں معلومات تھی جس کے باعث روزنامہ اوصاف ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گیا اور عوام روزنامہ پاکستان کا مطا لعہ کر نے کے لئے دکانوں پر ڈھونتے رہے عوام نے روزنامہ پاکستان کو تھا نہ میں شہری کی ہلاکت کے معاملہ کی بھر پور کوریج کر کے حقائق عوام کے سامنے لانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -