جرمن ماہرین کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ، اہم ملاقاتیں 

جرمن ماہرین کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ، اہم ملاقاتیں 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کاسیل یونیورسٹی جرمنی (University of Kassel)کے وفد نے دورہ کیا۔ وفد نے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)سے ملاقات کی۔ کاسیل یونیورسٹی جرمنی (University of Kassel) سے پروفیسر ڈاکٹر انڈرس برُ کٹ (Dr. Andreas Burkert)، ڈاکٹر مارٹین ویل(Dr. Martin Wiehle)، ڈاکٹر میرین ریچو بیچ (Dr. Marion Reicheabach)، فرانسسیکا لہر (Franziska Lehr)اور مارکے کوسٹر (Marelke Koster)نے بائیو ڈائی ورسٹی کے حوالے سے چولستان اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔دور ہ کا بنیادی مقصد پاکستان کے نخلستانوں میں موجود پودوں کی مختلف انواع و اقسام پر تحقیق اور ان کی حفاظت کیلئے مشترکہ لاحہ عمل کے تحت صلاحیت پیداکرنا تھا۔ کاسیل یونیورسٹی جرمنی اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدان اور طلباء و طالبات نے بائیو ڈائی ورسٹی کے موضوع پر چولستان صحرا ء میں موجود مختلف مقامات کا دورہ کیا جس میں شاد آباد، نور سر بلوچاں، ننگرہ، دین گڑھ اور لاکھن کے مختلف مقامات اور جانور پال فارمز کا دورہ کیا۔ جرمن وفد نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ کام کرنے میں خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا اور انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات میں اتنی قابلیت موجود ہے کہ اس پراجیکٹ کو کامیاب دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید زرعی یونیورسٹی کے ترقیاتی کاموں، جدید ٹیکنالوجی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر وائس چانسلر جامعہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جرمن وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان کے نخلستانوں میں موجود پودوں کی مختلف انواع و اقسام کی حفاظت کس قدر اہمیت کی حامل ہے۔ ان پودوں پر تحقیق کر کے ہم اپنی خوراک کپڑا، ایندھن اور چارہ جات کی ضرورت کو بخوبی پورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نخلستانوں میں موجود یہ پودے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر کے ہمارے ماحول کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان کسانوں کی جدت کی طرف راغب کرتے ہوئے کسانوں و کاشتکاروں کیلئے وقتاً فو قتاً ٹریننگ ورکشاپس اور کانفرنسز منعقد کرواتی رہتی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید جرمن کے ساتھ جاری بائیو ڈائی ورسٹی پراجیکٹ کے کامیاب ہونے پر نیک نیتی کا اظہا رکیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر سرفراز ہاشم، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر امبرین ناز،ڈاکٹر صائمہ رشید اور ڈاکٹر شازیہ حنیف سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -