حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں بھوک، افلاس کا راج، مظہر اقبال چوہدری

حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں بھوک، افلاس کا راج، مظہر اقبال ...

  

   ہارون آباد (نامہ نگار)  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری  نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اور گردونواح میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا سہرا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے سر ہے،حلقہ پی پی 283 میں شروع ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور کے منظور شدہ ہیں جن پر مختلف سیاسی ٹولے کریڈٹ لینے کے چکر میں وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنے نام کی تختیاں آویزاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہارون آباد تا ہیڈ سیون آر روڈ جو کہ کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا حلقہ کی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روڈ کی تعمیر کے لیے آواز اٹھائی اور خطیر فنڈز سے یہ منصوبہ منظور کروایا اور ہماری ہی دن رات محنت کے نتیجہ سے اس کی تعمیر کے لیے کام بھی شروع ہو چکا ہے اور اب اس منصوبہ پر نام نہاد سیاسی ٹولے کا ترجمان اپنے نام کی تختی لگانے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں بھوک، افلاس،مہنگائی،بے روزگاری اور غربت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، عمران نیازی جو سونامی بن کے آیا اس سونامی نے عوام کی تباہی و بربادی کے ساتھ پاکستان کی تباہی کی اور دوسری جانب ضلع بہاولنگر میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت نے کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاہے۔  

مظہر اقبال چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -