زہریلی شراب سے3ہلاکتیں، ڈی پی او کانوٹس، ملزموں کا گھیراتنگ

زہریلی شراب سے3ہلاکتیں، ڈی پی او کانوٹس، ملزموں کا گھیراتنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ (نامہ نگار)ڈی پی او نے مظفرگڑھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،شراب فروش کا بیٹا گرفتار، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،یاد رہے کہ مظفرگڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر بہاری کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد صابر، پرویز اور کوڑا زہریلی شراب پینے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے ان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شراب(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 سپلائی کرنے والے محلہ کوتوال والا کے ریکارڈ یافتہ رسوائے زمانہ شراب فروش مچھر کے خلاف احتجاج کیا اور   آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی اومظفرگڑھ ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مچھر  کوگرفتار کر کے سخت سزا دلائی جائے   ڈی پی او نے اس سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شراب فروش کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ایس ایچ او  تھانہ سٹی مظفرگڑھ گوہر علی شاہ نے مرکزی ملزم عابد عرف مچھر کو جلد گرفتار کرلینے کا دعوی کیا ہے ۔
گھیراتنگ