ٹھٹھہ صادق آباد، گاڑی سے 5من مضر صحت گوشت برآمد، 2ملزم گرفتار
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے گاڑی سے 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے2 ملزم گرفتار کرلئے مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا، تفصیل کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 دس آر ٹھٹھہ صادق آباد کے شفٹ انچارج امتیاز احمد چٹھہ نے ملتان دنیاپور روڈ پر دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے مشکوک پک اپ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
ڈالا نمبری FDJ/4290 کو روکتے ہوئے چیک کیا جس میں کئی من مضر صحت گوشت موجود تھا،پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے پک اپ ڈالا کو تھانہ بند کرکے پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان محمد رمضان ولد عبدالستار، بلند شیر ولد سعید اختر سکناے ملتان کو گرفتار کرلیا، مضر صحت گوشت کہروڑ پکا سے ملتان لیجایا جارہا تھا،اطلاع ملنے پر سلاٹر ہاس جہانیاں کے سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر طلحہ ظہور بھی موقع پر پہنچ گئے، برآمد شدہ گوشت مضر صحت ثابت ہونے پر 5 من گوشت پولیس کی موجودگی میں تلف کردیا گیا،جبکہ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مضر صحت گوشت برآمدگی پر وٹرنری ڈاکٹر کی مدعیت میں سلاٹر ایکٹ کے تحت 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سیاسی سماجی عوامی شہری حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گرفتار