ملتان:مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم، پولیس غائب

ملتان:مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم، پولیس غائب

  

 ملتان ( وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقے بسمہ اللہ موڑ جہان پور محمد سلیم سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی50ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے محسن رضا سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی10ہزار سمیت موٹرسائیکل (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

لے گئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے موضع حبیبہ سیال شائستہ پروین سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزار موبائل و طلائی لوکٹ چھین کر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود فضل ماڈل عطر حسین سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی51ہزار و دوموبائل لے گئے،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے قائد ملت سکول کے قریب ذوالقرنین سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کھاد فیکٹری کے قریب صابر سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار لے گئے،تھانہ صدر کے علاقے سعید احمد سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی30ہزار،موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے بکرمنڈی مہران فداکا موبائل مالیت40ہزار چوری ہوگیا۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -