ایل پی جی گیس پلانٹ میں دھماکہ اہل علاقہ خوفزدہ، درخواستیں پولیس کو ارسال

 ایل پی جی گیس پلانٹ میں دھماکہ اہل علاقہ خوفزدہ، درخواستیں پولیس کو ارسال

  

 اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) ایل پی جی گیس پلانٹ میں چند روز (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

قبل ہونے والے دھماکے کے معاملہ  پر متعلقہ اداروں کو درخواستیں ارسال کرنے والے مقامی باشندے بااثر مالک کے خوف کا شکار، خطرات لاحق، تحفظ کے لیے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے نورپور جدید میں قومی شاہراہ پر موجود شاہ زیب ایل پی جی گیس پلانٹ میں چند روز قبل زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں سی او ٹو گیس ایل پی جی گیس میں مکس کرنے کے دوران ہونے والے دھماکے کی اطلاع  سول ڈیفینس، ایکسپلوزو اور اوگرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں تک تمام ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ پہنچا کر آئندہ اس طرح کے حادثہ کے تدارک اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے درخواستیں ارسال کرنے والا مقامی شہری پلانٹ کے بااثر مالک کے خوف کا شکار ہو گیا ہے جس نے شدید خطرات کے پیش نظر اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لیے مقامی تھانہ اوچشریف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

دھماکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -