لاہور ہائیکورٹ، سابق ایم پی اے کی 14جولائی تک عبوری ضمانت منظور
ملتان (خصو صی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ کی قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت 14 جولائی تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے عبوری ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ چند روز قبل سیشن عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی تھی جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رکھا جائے۔ یاد رہے کہ پولیس تھانہ قطب پور میں شہزاد مقبول بھٹہ کے خلاف قتل کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شہزاد مقبول بھٹہ اور انکے دس ساتھیوں پر 6 ملزمان کو زخمی کرنے کی دفعات بھی درج ہیں۔ شہری فیاض احمد کی مدعیت میں تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان میں ریاض کھر، ظفر،آصف،تنویر عرف بلا،عادل اور مظہر وغیرہ شامل ہیں۔زخمیوں میں اعجاز،سراج،اقبال،اظہر کے نام شامل ہیں۔ جھگڑے میں اشفاق نامی شہری قتل بھی ہوا تھا۔
ضمانت منظور