اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف اپوزیشن کی محاذ آرائی قبال افسوس، ظہور احمد کھرل

اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف اپوزیشن کی محاذ آرائی قبال افسوس، ظہور احمد کھرل

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ا(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

یم پی اے رائے ظہور احمد کھرل،ضلعی صدر وومن ونگ مسز صائمہ نورین نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں ہونے والے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ انہیں یہ حق ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے دیا ہے ہر وہ شخص جس کی عمر 18سال سے کم ہو یا کسی ذہنی مرض کا شکار ہو اس کے علاوہ  ہر ووٹر ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے پاکستان کے کسی بھی شہر کے کسی بھی حلقے سے ہو اس کا ووٹ ہو کاسٹ ہوسکتا ہے حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن نے اس طبقے اور محسن پاکستان جن کی وجہ سے ہماری معیشت کامیابی سے چل رہی ہے ان کے خلاف محاذ آرائی کیوں کررہے ہیں اپوزیشن کو شرم آنی چاہئے کہ وہ محب وطن پاکستانی جو سالہا سال سے اپنے پیاروں سے دور رہ کر اہنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیج کر ملک کی بنیادوں کو مضبوط کررہے ہیں اس طبقے کی کیوں مخالفت کررہے ہیں دراصل ان کو خطرہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانی عمران خان کو اسی لحاظ سے اپنا محسن اور ہیرو تسلیم کرتے ہیں  کیونکہ انہوں نے پاکستان میں موجود ان کے مکان پلاٹ اور دوسری جائیدادوں کو قبضہ گروپوں سے چھڑوایا اور دوبارہ قابضین سے بچانے کیلئے قانون شکنی کی۔

ظہور احمد کھرل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -