لاہورہائیکورٹ، توہین رسالت کیس کی سماعت ملتوی، نئی پیشی کا جلد اعلان متوقع

لاہورہائیکورٹ، توہین رسالت کیس کی سماعت ملتوی، نئی پیشی کا جلد اعلان متوقع

  

  ملتان (  خصو صی  رپورٹر  )لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگراور مسٹر جسٹس طارق(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 سلیم شیخ پر مشتمل  ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز توہین رسالت کے کیس کی سماعت کرنا تھی مگر وقت کی کمی کے باعث  سماعت نہ ہوسکی۔ آیندہ تاریخ بعد میں مقرر کی جاے گی۔  ملزم پروفیسر عبدالستار کے وکیل  سید اطہر حسن شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ  2011 میں  ان کے موکل پروفیسر عبدالستار کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج ہوا۔ بعد ازاں چالان کو مکمل کرکے عدالت میں بھی بھجوا دیا گیا۔ لیہ کے مجسٹریٹ نے قانونی سقم کی وجہ سے توہین مزہب کے ملزم کے خلاف خلاف درج مقدمہ  کو خارج کر دیا۔ جس پر شکایت کنندہ نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت عالیہ ملتان بنچ نے نہ صرف مقدمہ بحال کرنے بلکہ پولیس کو مقدمے میں 295 سی کی دفعات کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ فاضل  عدالت نے  اس قدر حساس مقدمہ خارج  کرنے کا حکم دینے والے مجسٹریٹ کو معطل کرنے ملزم کو گرفتار  کرنے اور جج کے خلاف ریفرنس کو چیف جسٹس کو بھجوانے کا حکم بھی جاری کر دیا.   اس حکم کے خلاف اپیل دائر کی گی اور متعلقہ مجسٹریٹ نے بھی اپیل دائر کی جو منظور ہوگئی۔ گزشتہ روز  اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں اس کی دوبارہ سماعت ہونا تھی مگر وقت کی کمی کی وجہ سے سناعت نہ ہوسکی۔اور ملزم کی درخواست ضمانت کی بھی سماعت نہ ہوسکی۔

اعلان متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -