جلالپور، سپورٹس کمپلیکس سمیت پانچ منصوبوں کیلئے 11کروڑ40لاکھ روپے مختص

 جلالپور، سپورٹس کمپلیکس سمیت پانچ منصوبوں کیلئے 11کروڑ40لاکھ روپے مختص

  

ملتان(اے پی پی)جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں کھیلوں کی پانچ سکیموں کے لیے مالی سال 2021-22 کے صوبائی بجٹ میں 11کروڑ40 لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ یہ رقوم ضلع ملتان، لودھراں،خانیوال اور مظفرگڑھ میں نئے سٹیڈیمز اور گراؤنڈز کی تعمیر و(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

مرمت پر خرچ ہوں گی۔ یہ منصوبے گزشتہ برسوں کے دوران منظور کیے گئے تھے۔ان منصوبوں میں منی سپورٹس کمپلیکس جلالپور پیروالہ کی تعمیر پرتین کر وڑ94لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں سے 30لاکھ روپے کی رقم اس بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔دنیا پور میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر پر 7کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت متوقع ہے۔اس بجٹ میں اس منصوبے کے لیے تین کروڑ67لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔عبدالحکیم میں سپورٹس گراونڈ پر مجوزہ اخراجات 15کرو ڑ40لاکھ روپے سے زیادہ ہیں۔ بجٹ میں اس کے لیے ایک کروڑ10لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ جہانیاں میں فٹبال گراونڈ پر مجوزہ اخراجات 7کروڑ47لاکھ روپے سے زیادہ ہیں۔بجٹ میں ایک کروڑ67لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح خان گڑھ ضلع مظفرگڑھ میں فٹبال اور کرکٹ گراونڈ کی تعمیر ومرمت پر8کروڑ 64لاکھ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 4کروڑ67لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -