بہاولپور میں آپریشن، متعدد گینگ گرفتار، 25موٹر سائیکل برآمد
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس صدر سرکل بہاولپور کا موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیاتین بین الاضلاعی گینگز گرفتارہوئے25 موٹر(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
سائیکلیں برآمد کرلئے گئے مالکان کے حوالے کر دی گئیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی جرائم بر خلاف مال کے مقدمات کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاولپور کی پولیس کو ٹاسک دیے تھے جس کے پیش نظر اے ایس پی صدر سرکل محمد شاہزیب چاچڑ کی سربراہی میں آپریشن ٹیم نے موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے 3 گینگز گرفتار کر لیے، ان میں سجادی بلوچ گینگ، اعجازی گینگ اور راشد گینگ شامل ہیں، گرفتار ارکان میں سجاد بلوچ، نعمان، اعجاز، اصغر، راشد، جاوید، یاسر، خضر اور اظہر عرف کیکر گرفتار ہیں، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سمہ سٹہ، مسافر خانہ اور عباس نگر پولیس نے اس آپریشن میں حصہ لیا، ملزمان کی نشاندہی پر 25 عدد موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد قانونی طریقہ کار کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مالکان کے سپرد کیں۔ ضلع پولیس نے اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ کوتوالی، سمہ سٹہ، ہیڈراجکاں اور صدرحاصل پور نے ملزمان محمد حسین، محمد ساجد، فیاض احمد، محمد نواز اور محمد یعقوب سے 04 کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ عباس نگر اور خیرپورٹامیوالی نے ملزمان محمد امجد اور محمد شفیع سے 30 عدد بوتلیں ولائتی شراب اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس تھانہ ہیڈراجکاں، عنایتی اور صدر احمد پور شرقیہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان محمد اصغر، محمد مشتاق اور محمد سکندر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03 پسٹل برآمد کر لیے، متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے مزید بھر پور کارروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات فروشوں معاشرے کیلئے ناسور نہیں بننے دیں گے ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اشتہاریوں کے خلاف جاری کمپین کے مدنظر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بہاولپور پولیس کی پرفارمنس کا ایک سیکشن اشتہاریوں کی گرفتاری کا رکھا،اسی سلسلے میں تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے 8سال سے مفرور ڈکیتی کے اشتہاری ملزم شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ خیر پور ٹامیوالی میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر77/13درج تھا اور عرصہ دراز سے مفرور تھا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو نقدی اور زیورات سے محروم کیا تھا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی اشتہاریوں کے خلاف کمپین کو کامیاب بناتے ہوئے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا عمل جاری رہے گا، بہاولپور کی پولیس کی اس حوالے سے ٹاسکنگ کی گئی ہے، عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ روازنہ کی بنیاد پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کی پراگرس کو چیک کرتا ہوں اور ان کا فالواپ لیتا ہوں، ڈی پی او نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر خیر پور ٹامیوالی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
گینگ گرفتار