نااہل حکمرانوں کو ملک برباد نہیں کرنے دینگے،افتخار احمد خان

نااہل حکمرانوں کو ملک برباد نہیں کرنے دینگے،افتخار احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم عمران خان کی غلط اور بے نتیجہ حکمت عملی اور پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز کو ایک کے بعد دوسرے بحران کا سامنا(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
 ہے، ایک مصیبت ٹلتی نہیں دوسری بلا سر پر آن پڑتی ہے،مہنگائی، بیروزگاری تو اپنی جگہ بجلی، پانی، گیس بحران نے ملک کی کاروباری برادری کا بھرکس نکال دیا ہے انہوں نیکہا کہ ملک آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے مگر حکمران اس صورتحال پر شرمسار ہونے کے بجائے ملکی ترقی کے جھوٹے راگ الاپ رہے ہیں جو کہ قابل مذمت امر ہے انہوں نیکہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان  دعوں اور وعدوں کے دریا بہایا کرتے تھے اور آج بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی وہی روش برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے مگر افسوس ہے کہ وہ آج بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے وکیل بن گئے۔ کلبھوشن یادیو کے لیے رات کی تاریکی میں ایک آرڈیننس لے آئے تاکہ اسے این آر او دے سکیں اب عمران خان  اس آرڈیننس کو پارلیمینٹ میں لا  کر کلبھوشن یادیو کو این آر او دینا چاہتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں جس عوام شدید مضطرب اور سراپا احتجاج ہیں انہوں نیکہا کہ یہی وجہ ہے کہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے عمران خان  کو سیکورٹی رسک قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی اور 22 کروڑ عوام کے مستقبل کو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں برباد  نہیں ہونے دے گی۔
افتخار احمدخان