نئے ہیلتھ یونٹس سمیت: 12ارب، 80کروڑ روپے مفت ادویات فراہمی پر خرچ کرنیکا فیصلہ 

نئے ہیلتھ یونٹس سمیت: 12ارب، 80کروڑ روپے مفت ادویات فراہمی پر خرچ کرنیکا ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)مفت ادویات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کا اہم فیصلہ،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق پلان آف ایکشن تیار کرلیا جبکہ ترجیحات پر مبنی ورکنگ پیپر جاری کردیا گیا ہے، نئے ہیلتھ یونٹس سمیت 12 ارب 80 کروڑ مفت ادوایات کی فراہمی پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 154 ارب 46 کروڑ (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

80 رکھا گیا ہے جاری کردہ پلان آف ایکشن کیمطابق سرکاری ہسپتال میں فری ادویات کی فراہمی کیلیے 12 ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لیے مجموعی طور پر 154 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ مختص کئے  گئے ہیں۔غیر ترقیاتی اخراجات اور مختلف پروگرامز کی تکمیل کی مد میں 137 ارب 25 کروڑ جبکہ ایک سو ایک ارب 24 کروڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔چودہ اضلاع میں پبلک ہیلتھ کی مد میں 5 ارب 50 کروڑ خرچ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے.  6 ارب 45 کروڑ ای پی آئی پروگرام، اور 17 ارب 21 کروڑ کی لاگت سیمحکمہ صحت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی اسکیموں کو مکمل کیا جاائے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی نئی اور پہلے سے جاری 468 ترقیاتی اسکیموں پر 4 ارب 83 کروڑ سے مکمل کیا جائے گا۔ملتان، لیہ، راجن پور، اٹک، بہاولپور اور میانوالی میں ایم سی ایچ ہسپتالوں کا قیام ترجیحات میں شامل ہیں۔. 113 نئے بنیادی مرکز صحت کا قیام جبکہ 39 ٹراما سینٹرز کی تعمیر و بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 119 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی جبکہ 25 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

فیصلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -