کوٹ ادو، خواجہ سراء اغواء، رات بھر  تشدد، حالت غیر، پولیس کاروائی شروع

کوٹ ادو، خواجہ سراء اغواء، رات بھر  تشدد، حالت غیر، پولیس کاروائی شروع

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) فنکشن سے واپس آنے والے خواجہ سرا کونامعلوم اوباشوں نے اٹھا لیا،رات بھر تشدد(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

،حالت غیر ہونے پر علی الصبح سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق سرگودھا کا رہاشی خواجہ سراء علی رضا أرائیں گزشتہ روز موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں مزمل نامی شخص کی شادی کے فنکشن کے لئے آیا ہوا تھا، رات 12 بجے فنکشن ختم ہونے کے بعد اپنے دیگر خواجہ سرا ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار واپس جا رہے تھیکہ  راستہ میں نامعلوم اوباشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور کار سے خواجہ سراء علی رضا آرائیں کو اتار کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں نامعلوم اس کے ساتھ رات بھرتشدد کرتا رہا،حالت غیر ہونے پر علی الصبح چھپری اڈا کے قریب سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ  خواجہ سراء علی رضا کی مدعیت میں نامعلوم اوباشوں کے خلاف مقدمہ نمبر 277/21زیر دفعہ367اے،377کے تحت درج کر کینامعلوم  اوباشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -