ڈیرہ، ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراء متحرک، مختلف علاقوں میں آپریشن

ڈیرہ، ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراء متحرک، مختلف علاقوں میں آپریشن

  

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان چودھری محمد آصف سرکاری واجبات کی وصولی، گھروں پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کر لیں. سخی سرور میں بیشتر کریشریونٹ سربمہر کر دیئے گئے. انہوں نے ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے اہم مقامات پر خود کارروائی کی. غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی اور(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی. گھروں پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کر لی گئیں. فی یونٹ ریکوری پر خواجہ سراؤں کو سو روپے دیئے جائیں گے. ٹیکس کی وصولی کیلئے خواتین کو ترغیب دینے اور احسن طریقے سے واجبات کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں. ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایاکہ پروفیشنل ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اوردیگر واجبات کی وصولی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں خواجہ سراؤں کی خدمات سے ممکنہ حد تک بہتر نتائج ملے ہیں. ادھر خواجہ سراؤں نے بھیک اورامداد مانگنے کی بجائے باعزت روزگار کے حصول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹیکس ریکوری کیلئے ہر ممکن کردارادا کرنے کی یقین دہانی کرائی. ڈائریکٹر ایکسائز  نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے لگائی گئی سیلیں توڑنے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے نادہندگان سے کہا کہ وہ واجبات فوری ادا کریں تاکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کا سامنانہ کرنا پڑے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -