کو ٹ ادو،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں  پولیس غائب، شہریوں میں تشویش کی لہر 

کو ٹ ادو،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں  پولیس غائب، شہریوں میں تشویش کی لہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سرکل کوٹ ادو میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں 3 موٹر سائیکل چوری اٹھا لیے گئے،2 موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے چھین (بقیہ نمبر58صفحہ7پر)
لیے, ایک ماہ کے اندر سرکل سے 38 موٹر سائیکل کی واردات رجسٹرڈہوئی ہیں کئی کے مقدمات بھی درج نہ ہو سکے تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں،گزشتہ روز بھی 3 موٹر سائیکل چوری اٹھا لئے گئے جبکہ 2موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چھین لیے، پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14سی محلہ ککے والا میں ناصر الدین کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے،میڈیکل سٹور سے دوائی لینے کے لئے جانے والے  ٹبہ مستقبل غربی کے رہائشی ملک فیاض ہنجرا کی سٹور کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل نمبری 9963 آرای او نامعلوم اٹھا کر فرارہو گئے،واندڑ غربی میں قل خوانی پر جانے والے حاجی غلام شبیر درکھان  کی پنڈال کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبر3917 اے سی ایکس نامعلوم چور اٹھا کرلیگئے،موضع جھنڈیر دریجہ کارہائشی شاہ نوازساپقی گزشتہ شب اپنے رقبہ سے پانی لگا کر موٹرسائیکل پر سوار واپس گھر جا رہا تھا کہ بستی چڑھوئے والا کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پر روک لیا اور اس سے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ قصبہ گجرات کے احمد عکاشہ آرائیں پی ایس او ڈیپو محمود کوٹ اپنے والد کو چھوڑ کر واپس موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ 9 بجے شب ریلوے گینتری جمپ کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اس سے موٹر سائیکل نمبری 5999ایم ایچ سی اور 15سو روپے نقدی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،دوسری طرف موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں،واضع رہے کہ یکم جون سے اب تک ان 28روز میں سرکل بھر میں 38موٹر سائیکل چوری کی ایف أئی أرز درج ہو چکی ہیں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے ابھی تک کئی مقدمات درج بھی نہ کئے جا سکے۔
وارداتیں