مال گاڑی کی ویگن ٹریک سے اتر گئی، دواہلکار معطل

مال گاڑی کی ویگن ٹریک سے اتر گئی، دواہلکار معطل

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈویژنل کنٹرول آفس کا کنٹرولر  مال گاڑی کو چلانے اور رکنے کے معاملہ میں تذبذب کا شکار ہو گیا پہلے مال گاڑی کوسگنل کلئیردیا بعدازاں سر سید ایکسپریس کو پہلے گزارنے کے لئے سگنل ڈاؤن کروادیا جس کے نتیجہ میں نہ صرف مال گاڑی کی ایک ویگن ریلوے ٹریک سے اتر گئی اور ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا بلکہ سرسیدایکسپریس کے (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

ساتھ گرین لائن کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا کاواقعہ گزشتہ روز قطب پور اسٹیشن کیآوٹرسگنل پردن ساڑھے11بجے  پیش آیا ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹرین انجن ڈرائیور محمد ارشاد اور اسٹیشن ماسٹرقطب کواللہ دتہ کو معطل کردیا ہے ذرائع کے مطابق یوسف والا کول سپیشل کی خالی گاڑی کراچی کے لئے جارہی تھی تواحمدنامی کنٹرولرنے پہلے اس کو گزارنے کے کیآوٹرسگنل ڈاؤن کروادئیے تاہم بعدازاں اسے خیال آیا کہ دوسری طرف لاہور کے لئے جانے والی سر سید ایکسپریس آرہی ہے اگر مال گاڑی کو چلا دیا گیا تو سر سید ایکسپریس کودنیا پور اسٹیشن پر رکنا پڑے گا جس سے وہ تاخیر کا شکار ہوجائے گی جس پر کنٹرولر نے فوری طور پر مال گاڑی کو روکنے کی ہدائت کی توتب تک مال گاڑی آوٹر سگنل عبور کرچکی تھی تاہم ڈرائیور نے ٹرین کو ہنگامی بریک لگا کر روک لیا جس کے بعد جیسے ہی وہ مال گاڑی کو بیک کرنے لگا تو اس کی ایک بوگی کے دو پہیے ریلوے لائن سے اتر گئے بتایا جاتا ہے کہ اترنے والی بوگی کے پہیے جام تھے جس کی وجہ سے وہ بیک نہ ہوسکے پہیے اترنے کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا جس کے بعد کراچی سے لاہور کے لئے جانے والی سر سید ایکسپریس کو دنیاپور اسٹیشن پر47منٹ جنکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن کو31منٹ رکن پور اسٹیشن پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا مال گاڑی کی متاثرہ ویگن کودوپہر1بجکر30منٹ پر دوبارہ ریلوے ٹریک پر چڑھا دیا گیا ریلوے انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹرین انجن ڈرائیور  محمد ارشاد اور اسٹیشن ماسٹر قطب پور اللہ دتہ کو معطل کردیا۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -