بزرگ قتل، مختلف شہروں میں حادثے، دومزدوروں سمیت6جاں بحق

بزرگ قتل، مختلف شہروں میں حادثے، دومزدوروں سمیت6جاں بحق

  

میاں چنوں،محسن وال، خانیوال، صادق آباد، رحیم یارخان، وہوا(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) نواحی گاوں میں چھت کی لپائی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 7 ایٹ اے آر(کرملی والا)میں چھت کی لپائی کرتے ہوئے اوپر سے گذرنے والی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے محمد جعفر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسے بچانے کیلئے جانیوالا شخص محمد راشد سکنائے 7 ایٹ اے آر کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور طبی امداد سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،یاد رہے کہ چھتوں کے اوپر سے گذرنے والی بجلی کی تاروں کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں،اعلی حکام کو اس سلسلے میں فوری نوٹس لینا چاہیئے۔احمد واہ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق جمالدینو الی روڈ پر واقع احمد واہ نہر میں عاصم جمال اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لئے گیا لیکن پانی کا بہاؤ تیز اور گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈوب گیا،واقع کی اطلاع ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو دی گئی جنہوں نے تقریبا 20گھنٹے کے بعد عاصم جمال کی نہر سے لاش ڈھونڈ کر نکالی،گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 40 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی 6 کا اقدام خودکشی ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق نیازی کالونی کے رہائشی 40 سالہ محمد انور نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 6 افراد سردار گڑھ کی 18 سالہ سلمی بی بی خانپور کی 18 سالہ عائشہ بی بی بنگلہ شریں کی 18 سالہ فاطمہ بی بی ڈہرکی کی 30 سالہ کشمیراں بی بی نورے والی کا 27 سالہ شہباز اور چک 119 کا 19 سالہ شاہد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود خانپور روڈ السعید کمپلیکس کے قریب تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے سڑک کنارے پیدل چلنے والے 45 عبدالجبار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔قومی شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے قریب تیز رفتار رکشہ گاڑی کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں تین نوجوان 25 سالہ ناصر علی25 سالہ محمد عثمان اور 20 سالہ شہزاد منظور شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔وہوا کی نواحی بستی بھچ کا رہائشی 80 سالہ حاجی غلام رسول قیصرانی ولد اللہ بخش قیصرانی اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ شب ایک بجے کے قریب اس کے گھر سے متصل گھر میں رہائش پذیر اس کا بھتیجا عبد الغفور قیصرانی ولد نور محمد قیصرانی اس کے گھر میں داخل ہوا اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے اپنے چچا غلام رسول قیصرانی کو قتل کر ڈالا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ وہوا موقع پر پہنچ گئی اور قاتل کو گرفتار کر لیا گھر والوں کے مطابق قاتل ذہنی مریض ہے اور اسے وقتا فوقتا دورے پڑتے رہتے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -