میاں چنوں: ڈکیتی مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل، ملزم آرام سے فرار 

میاں چنوں: ڈکیتی مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل، ملزم آرام سے فرار 

  

 میاں چنوں، محسن وال(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)شہر و گردونواح میں ڈاکووں اور چوروں کا راج برقرار ہے ڈکیتی مذاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل کردیا گیا دوسری واردات میں ڈاکوں نے نوجوانوں سے ہزاروں کی نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیئے تفصیلات کے مطابق محسن وال  اور گردونواح میں چوروں اور ڈاکوں کا راج برقرار ساہیوال سے سکھر کی طرف جانے والے ٹرک ڈرائیور کو تین مسلح ڈاکوں نے تھانہ صدر کی حدود میلسی لنک کنال کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا، دوران ڈکیتی ڈاکوں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا جبکہ تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

، مقتول کی شناخت فواد کے نام سے ہوئی اور مقتول  پنوں عاقل کا رہائشی تھا مقامی پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور کاروائی شروع کردی جبکہ دوسری واردات میں 28 والا موڑ کے قریب تین ڈاکوں نے تین شہریوں شرجیل وغیرہ سے 4 موبائل اور ایک موٹر سائیکل چھین لیا ایک اور واردات میں  سبزی منڈی سے چوہدری اکرم  30 چک والے کی سی ڈی موٹر سائیکل نمبر1430 kweنامعلوم چور چوری کرکے لے گئے پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے شہری حلقوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیٹی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے  محسن وال (نامہ نگار) محسن وال کے نواحی گاں میں چھت کی لپائی کے دوران کرنٹ لگنے سے دو نوجوان موقع پر جاں بحق  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاں 7 ایٹ آر اے کرملی والا کے رہائشی  نوجوان 20 سالہ جعفر اور 30 سالہ راشد چھت پر مٹی سے لپائی کررہے تھے کہ اچانک  کرنٹ لگنے سیدونوں نوجوانوں موقع پر جاں بحق ہو گے اس افسوس ناک واقعہ  سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہوگئی۔

ڈاکو مارا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -