گیس شارٹ فال میں اضافہ ،مزید 2 صوبوں کوگیس فراہم نہ کرنے کے احکامات

 گیس شارٹ فال میں اضافہ ،مزید 2 صوبوں کوگیس فراہم نہ کرنے کے احکامات
 گیس شارٹ فال میں اضافہ ،مزید 2 صوبوں کوگیس فراہم نہ کرنے کے احکامات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے باعث گیس شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ کے بعدمزید 2 صوبوں کوگیس فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیو ز کے مطابق گرمیوں میں بھی گیس بحران سراٹھانے لگاہے، سندھ کے بعدپنجاب اورخیبرپختونخوامیں سی این جی اورصنعتی شعبے کوگیس فراہمی بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

حکا م کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اورنان ایکسپورٹ انڈسٹریل سیکٹرکوبھی گیس فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ مرمتی کام اورنجی کمپنی کاایل این جی ٹرمینل 5 جولائی تک بند رہنے کاامکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -