ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس، سیکرٹری ماحولیات 2جولائی کو طلب 

 ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس، سیکرٹری ماحولیات 2جولائی کو طلب 
 ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس، سیکرٹری ماحولیات 2جولائی کو طلب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس میں سیکرٹری ماحولیات کو 2جولائی کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شہر ی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہری بیمارہورہے ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی آلودگی پرقابونہ پانالمحہ فکریہ ہے،آلودگی پرقابونہ پایاتو 5 سال بعدہم بھی سلنڈراٹھاکرپھریں گے،ماحول کوخراب کرنیوالی گاڑیاں کیوں سڑکوں پرچل رہی ہیں؟۔

بعدازاں عدالت نے سیکرٹر ی ماحولیات کو دوجولائی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -