سیالکوٹ میں زیر تعمیر سڑک پر دو بچے کھیلتے ہوئے بلڈوزر کی زد میں آکر جاں بحق، افسوسناک خبر
سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ کے علاقے کوبے چک میں زیر تعمیر سڑک پر کھیلتے ہوئے دو بچے بلڈوزر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوبے چک کے علاقہ میں زیر تعمیر سڑک پر دو بچے کھیل رہے تھے کہ کھیلتے ہوئے وہ بلڈوزر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے ، پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں پانچ سے چھ سال ہیں جب کہ دونوں بچے سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کے مزدور کے ہیں ۔
ادھرسیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ روڈپر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔
دوسری جانب منڈی بہاءالدین میں گھر کے باہر سوئے دو افراد کو قتل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔