محکمہ موسمیات کی اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی،لاہو ر میں درجہ حرارت کتنا ہوگا ؟ جانئے

محکمہ موسمیات کی اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی،لاہو ر میں درجہ ...
محکمہ موسمیات کی اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی،لاہو ر میں درجہ حرارت کتنا ہوگا ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا میں درجہ حرارت45 تک جانے کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور درجہ حرارت46تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -