مقبوضہ کشمیر پر ڈرون حملے بھی پلوامہ کی طرح مودی کا ڈرامہ ہیں ، بھارت میں سوالات اٹھنے لگے 

مقبوضہ کشمیر پر ڈرون حملے بھی پلوامہ کی طرح مودی کا ڈرامہ ہیں ، بھارت میں ...
مقبوضہ کشمیر پر ڈرون حملے بھی پلوامہ کی طرح مودی کا ڈرامہ ہیں ، بھارت میں سوالات اٹھنے لگے 

  

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں ائیرفورس پر ڈرون حملے بھی پلوامہ کی طرح مودی کا ڈرامہ ہیں ، بھارت میں ڈرون حملوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔

بھارت میں سوالات کئے جا رہے ہیں کہ گزشتہ الیکشن سے قبل مودی سرکار کی جانب سے پلوامہ ڈرامہ رچایا گیا ، جس میں بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ہی فوجی مروائے ، ایس سی او کانفرنس سے قبل ہی ادوول جیت نے ڈرون حملوں کا راگ الاپنا شروع کر دیا، کشمیر پر اے پی سی کی ناکامی اور سوالات پر مودی سرکاری نے ایک اور ڈرامہ رچایا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس بپن روات اور بھارتی ائیر چیف میں اختیارات کی جنگ ہے جس کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس پر ڈرون حملے کی صورت میں نکلا ۔

مزید :

بین الاقوامی -