بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کو خوش آئند قرار، مسلم لیگ ن امارات

بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کو خوش آئند قرار، مسلم لیگ ن امارات
بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کو خوش آئند قرار، مسلم لیگ ن امارات

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر محمد اسحق ڈار نے بیرسٹر امجد ملک کو بطور چیف کوآرڈینیٹر پی ایم ایل این انٹرنیشنل افیئرز مقرر کیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پی ایم ایل این امارات کے صدر غلام مصطفی مغل، چیئرمین محمد غوث قادری، سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال، ملک شہزاد، راﺅ اکبر ساقی اور رمضان شان نے محمد اسحق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پی ایم ایل این کے متذکرہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک کی تقرری سے پی ایم ایل این کی اوورسیز تنظیموں کے درمیان پیدا شدہ اختلاف ختم ہونے اور اتحاد و اتفاق کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم ایل این امارات کے عہدیداران نے انہیں امارات میں پیشگی خوش آمدید کہا ہے اور اختلافات ختم کرنے کے سلسلہ میں اپنی طرف سے ہر قسم کی سپورٹ کا وعدہ کیا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -