ڈیسکون کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب

ڈیسکون کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ قریبی ...
ڈیسکون کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) میسرز ڈیسکون DESCON انجینئرنگ کے صدر برائے صنعتی خدمات ڈویژن محمد انوارلحق نے سفارتخانہ پاکستان برائے متحدہ امارات کے سفیر افضال محمود سے ملاقات کی اور ڈیسکون کی سروسز کے بارے بتایا۔ محمد انوارالحق نے سفیر پاکستان کو دہائیوں سے یہاں موجود میسرز ڈیسکون کی سروسز کے بارے آگاہ کیا جو وہ تیل اور گیس کے شعبہ میں ترقی کے لیے سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تیل و گیس کے شعبہ سے مزید گہرے تعلقات بنائے جائیں تاکہ پاکستان کو فائدہ ہو۔ انہوں نے محمد انوار الحق کو سفارتخانہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

تارکین پاکستان -