پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے صدر اور بورڈ ممبران کی افضال محمود سے ملاقات

پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے صدر اور بورڈ ممبران کی افضال محمود سے ملاقات
پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے صدر اور بورڈ ممبران کی افضال محمود سے ملاقات

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل (پی بی پی سی) کے صدر اور بورڈ ممبران نے گزشتہ روز سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات افضال محمود سے ان کے آفس واقع ابوظہبی میں ملاقات اور اپنی سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا اور ان کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادریوں کے مابین روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ وفود کا تبادلہ کرنے سمیت مستقبل کی سرگرمیوں کے روڈ میپ بارے بھی بات چیت کی۔

سفیر پاکستان نے پی بی پی سی کے وفد کی ان کے احسن اور مثبت کام پر حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی پیشہ ور افراد اور کاروباری تنظیموں تک بھی پی بی پی سی کی ممبر شپ کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پی بی پی سی کی سروسز سے استفادہ کرسکیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -