گوجرانوالہ میں دو سالہ بچے کے اغواکا ڈراپ سین، اغواکار خاتون ہمسائی نکلی
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دو سالہ بچے کے اغوا کے ڈراپ سین ہوگیا، بچے کو اغوا کرنے والی عورت ہمسائی نکلی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ سسرالی پیسے مانگ رہے تھے اس لئے بچہ اٹھایا، بچہ اٹھا کر اسے گلا دبا کر صندوق میں بند کردیاتھا۔
بچے کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچہ اغوا کرکے 92لاکھ روپے کا تاوان کا میسج بھیجا تھا،رامین کراچی کی رہائشی اور گوجرانوالہ کے اویس سے پسند کی شادی کی تھی،خاتون نے شادی سے پہلے بتایا کہ وہ بہت مالدار ہے ۔