شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو دوران سماعت جھاڑ پلا دی 

شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ...
شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو دوران سماعت جھاڑ پلا دی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹھیکوں کی تکمیل کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو جھاڑ پلا دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ عدالت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) فیصل آباد کو حکم دی تھا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ،عدالت نے تمام سرکاری افسران و ملازمین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد عدالت میں پیش ہوئے اور عذر پیش کیا کہ میرے ذمہ صرف فیصل آباد کی خوبصورتی ہے ، جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو جھاڑ پلا دی اور کہاکہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ، جس جس سرکاری ملازم نے جو جواب دینا ہے وہ لکھ کر دے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -