محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس،ملزمان کو 12سال قید کی سزا

محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس،ملزمان کو 12سال قید کی سزا
محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس،ملزمان کو 12سال قید کی سزا

  

کو ئٹہ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) احتساب عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیسمیں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹرفوڈاورکنٹرولرکو 12 سال قیدکی سزاسنادی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران پرکروڑوں روپے غبن کاجرم ثابت ہوگیا ۔خوردبرد میں ملوث دونوں ملزمان کو 10 کروڑروپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کوکر وڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -