پی ٹی آئی اراکین ڈھول تاشے لے کر سندھ اسمبلی پہنچ گے

پی ٹی آئی اراکین ڈھول تاشے لے کر سندھ اسمبلی پہنچ گے
پی ٹی آئی اراکین ڈھول تاشے لے کر سندھ اسمبلی پہنچ گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین اجلاس کے دوران ڈھول تاشےلے کر سندھ اسمبلی پہنچ گے۔ تمام اراکین ایک ساتھ اسمبلی میں پہنچے اور سیڑھیوں پر دھرنا بھی دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی اراکین نے گیٹ توڑ کر ایوان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔گزشتہ روز اسمبلی میں چار پائی لانے کے معاملے پر جن اراکین پر پابندی لگائی گئی تھی وہ اراکین بھی گلے میں ہار پہن کر اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔

اس موقع پر سپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین نے گزشتہ روز جو حرکت کی وہ قابل مذمت ہے، اتنی بڑی چارپائی ایوان کے اندر لائی گئی ، لوگوں کو گھسیٹا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تیس سال کے دوران ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا جو گزشتہ روز ہوا۔

سپیکر کی جانب سے گارڈزکو ہدایت دی گئی کہ ڈی آئی جی کو بتائیں اورباہر کھڑ ی فورس سے کہیں گے گیٹ بند کرے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -