سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین پر پابندی کا معاملہ، سپیکر آغا سراج درانی بھی میدان میں آگئے

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین پر پابندی کا معاملہ، سپیکر آغا سراج درانی بھی ...
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین پر پابندی کا معاملہ، سپیکر آغا سراج درانی بھی میدان میں آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین پر اسمبلی میں داخلے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین پر پابندی کے معاملے پر کل ایک جعلی نوٹیفکیشن بنا یا گیا اور میرے جعلی دستخطوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جعلی نوٹیفکیشن پر ارکان پر پابندی عائد کرنے کا لکھا گیااورمجھے بھی یہ جعلی نوٹیفکیشن بھیجا گیا۔سپیکر آغا سراج درانی نے اعلان کیا کہ اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -