سرگودھا، دوسالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ، مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم

سرگودھا، دوسالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ، مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم
سرگودھا، دوسالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ، مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دو سالہ بچی کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے مجرم کو دو بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی گئی۔مجرم کوپانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے مجرم کو گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعدایڈیشنل سیشن جج کوٹ مومن ظفراللہ نیازی نے مبشر نامی کو مجرم کو سزا سنائی۔

 مجرم مبشرنے للیانی میں دوسالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اورگلہ دبا کرقتل کردیا تھا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -