پائلٹس لائسنس امتحانات کو کنٹریکٹ پر دینے کی تیاریاں 

پائلٹس لائسنس امتحانات کو کنٹریکٹ پر دینے کی تیاریاں 
پائلٹس لائسنس امتحانات کو کنٹریکٹ پر دینے کی تیاریاں 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آ لائن ) سول ایوی ایشن پاکستان نے پائلٹس لائسنس امتحانات کو کنٹریکٹ پر دینے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پائلٹس لائسنس امتحانات کنٹریکٹ پر برطانوی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، برطانوی کمپنی کو ٹھیکے پر پائلٹس لائسنس امتحانات دینے سے امتحانی فیس کئی گنا زیادہ ہوجائے گی ۔

ذرائع کے مطابق فلائنگ سکولز نے پائلٹس لائسنس امتحانات برطانوی کپنی کو کنٹریکٹ پر دینے کی مخالفت کر دی ، پائلٹس کو فیس پاکستانی کرنسی کی جگہ برطانوی پاو¿نڈز میں ادا کرنی پڑے گی ،پائلٹس لائسنس امتحانات کیلئے سی اے اے برطانوی کمپنی کو 60 لاکھ پاو¿نڈ ادا ئیگی کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق برطانوی کمپنی ” یو کے سی آئی “ پائلٹس لائسنس کیلئے امتحانات لے گی ۔

مزید :

قومی -