نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا

نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا
 نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نشہ اچھے اچھوں کو حقیقت سے بیگانہ کردیتا ہے اور یقین نہیں آتا تو زیر نظر ویڈیو کو دیکھ لیں۔

جیونیوز کے مطابق  بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔  ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’تھوڑی زیادہ پی لی یار ‘ کے کیپشن کے ساتھ ڈالا گیا ہے۔

ویڈیو دولہا کی دلہن کو ہار پہنانے کے وقت کی ہے  جس میں نشے میں دھت دولہا  سٹیج پر دلہن کو ہار پہنانے کی رسم کے لیے موجود ہے۔

ویڈیو میں دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

عین اسی لمحے دلہا کے عقب میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے اور اس دوران دولہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر اسٹیج پر گرپڑتا ہے۔

دولہا اس بار بھی کوشش میں ناکام رہتے ہوئے اسٹیج پر ہی گرجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -