وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے,جامع حکمتِ عملی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں ۔و زیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقا ت کی جس میں رواں سال تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار اور آئندہ فصلوں کے حوالے سے حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی. اسکے علاوہ ملاقات میں یکم جولائی کو اسلام آباد میں کسان کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا.وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،جامع حکمتِ عملی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے۔
دریں اثناء وزیرِ اعظم عمران خان سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک شریک تھے ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کے بلوچستان پر خصوصی توجہ کے ویڑن کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، موجودہ حکومت کے تاریخی بلوچستان پیکیج اور بلوچستان کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی سیکٹری وزارتِ دفاع ملک انور تاج، ارکینِ قومی اسمبلی عمران خٹک، جنید اکبر، شوکت علی، سلیم رحمان، ارباب عامر اور خیال زمان شریک تھے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔