کمسن بچے پر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل مکینک کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کمسن بچے پر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل مکینک کو پولیس نے گرفتار کرلیا
کمسن بچے پر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل مکینک کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل ورکشاپ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دکاندار کو کمسن بچے پر ایک تار کی مدد سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ویڈیو سامنے آنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔جس پر شاہدرہ پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم وقار کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -