مدرسے میں زیادتی کا معاملہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مفتی عزیز الرحمان کو مینا ر پاکستان پر پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

مدرسے میں زیادتی کا معاملہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مفتی عزیز الرحمان ...
مدرسے میں زیادتی کا معاملہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مفتی عزیز الرحمان کو مینا ر پاکستان پر پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے مفتی عزیز الرحمن کو مینار پاکستان پر سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں ملوث مجرمان کو عبرت کا نشان بنانا ضروری ہے۔ حکومت نے مدارس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ مدارس میں بھی بچوں کو جدید تعلیم دی جانی چاہیے۔ 

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بچوں اور بچیوں کی ہراسانی کے تدارک کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جانی چاہیے اور ایسے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جانی چاہئیں اور زیادتی کے مجرموں کے خلاف سرعام کارروائی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ مدرسے میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کے مرتکب عزیزالرحمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس کی سماعت کی جہاں ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -