نواب اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف اہلیہ کی نازیبا تصاویر شیئرکرنے کا معاملہ لیکن وہ کس اہم شخصیت کے پاس مقیم ہیں؟ درخواست گزار نے دعویٰ کردیا

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف اہلیہ کی نازیبا تصاویر شیئرکرنے کا معاملہ لیکن ...
نواب اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف اہلیہ کی نازیبا تصاویر شیئرکرنے کا معاملہ لیکن وہ کس اہم شخصیت کے پاس مقیم ہیں؟ درخواست گزار نے دعویٰ کردیا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نواب اکبربگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی طرف سے اپنی اہلیہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ ویشاہ ابوبکر نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رواں سال کے آغاز میں رونما ہوا تھا جب ویشاہ ابوبکر نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دی ہیں۔ویشاہ ابوبکر کا کہنا تھا کہ شاہ زوار نے یہ حرکت کرکے میری زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں بھی ویشاہ نے حکام سے تحفظ دینے کی درخواست کی تھی۔ 

اس ویڈیو میں ویشاہ نے بتایا تھا کہ شاہ زوار نے اسے قتل کرانے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر بھی بھیجا تھاتاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔ویشاہ ابوبکر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایف آئی اے کی طرف سے درج کیے گئے مقدمے کی تصویر پوسٹ کی اورٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”بالآخر ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے، پلیز اب اسے گرفتار کریں۔ وہ سابق ڈی جی ایف آئی اے محمد منظور کے گھر میںرہ رہا ہے۔“

ایک اور ٹویٹ میں ویشاہ ابوبکر نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”شاہ زوار مجھے قتل کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر میرے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو حکومت اور ایف آئی اے ذمہ دار ہوں گے۔ میں اپنے خفیہ ٹھکانے سے اس وقت باہر آﺅں گی جب حکومت مجھے تحفظ کی ضمانت دے گی۔ اس وقت میں ثبوت آپ کے سامنے پیش کروں گی۔“

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -