امریکہ میں 12منزل عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے معروف ماڈل بھی لاپتہ لیکن اس سے قبل اس نے شوہر کو کیا بتایا تھا؟ حیران کن انکشاف

امریکہ میں 12منزل عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے معروف ماڈل بھی لاپتہ لیکن اس ...
امریکہ میں 12منزل عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے معروف ماڈل بھی لاپتہ لیکن اس سے قبل اس نے شوہر کو کیا بتایا تھا؟ حیران کن انکشاف
سورس: Instagram

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں چار روز قبل ایک 12منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی جس میں پہلے دن چارافراد ہلاک اور 159سے زائد لاپتہ ہو گئے تھے اور اب تک ملبے سے مزید سات افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں ماڈل کیسونڈرا بلیڈاﺅ سٹریٹن بھی شامل تھی، جس کے شوہر نے اب ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق کیسونڈرا کے شوہر مائیک سٹریٹن نے بتایا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے سے چند لمحے قبل میری بیوی نے مجھے فون کرکے عمارت میں بننے والے ایک ’سنک ہول‘ (زمین دھنس جانے سے پڑنے والا گڑھا)کے بارے میں بتایا تھا۔مائیک سٹریٹن کا کہنا تھا کہ ”کیسونڈرا فون پر زور زور سے چیخ رہی تھی سوئمنگ پول کی جگہ ایک سِنک ہول بن چکا ہے۔“ اس نے چیختے ہوئے ’بلڈی مرڈر‘ (Bloody Murder)کے الفاظ بھی بولے۔

 رپورٹ کے مطابق کیسونڈرا اور مائیک کی اس فون کال کے فوری بعد 12منزلہ ٹاور کے گرنے کا واقعہ پیش آ گیا جس میں دیگر رہائشیوں سمیت کیسونڈرا بھی ملبے تلے دھنس کر لاپتہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ یہ عمارت 1980ءمیں تعمیر کی گئی تھی ۔حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں اکثریت لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن کی ہے۔

مزید :

تفریح -