فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران گول روکنے کی کوشش کے دوران گول کیپر بے ہوش ہونے کی ویڈیووائرل لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ ہنسی روکنا مشکل 

فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران گول روکنے کی کوشش کے دوران گول کیپر بے ہوش ہونے کی ...
فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران گول روکنے کی کوشش کے دوران گول کیپر بے ہوش ہونے کی ویڈیووائرل لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ ہنسی روکنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل فٹ بال چیمپئن شپ ’کوپا امریکہ‘ ان دنوں برازیل میں جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں کوپا امریکہ کے ان 47ویں مقابلوں میں وینزویلا اور پیرو کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ اس ٹاکرے میں پیرو نے وینزویلا کو پچھاڑ دیا اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس میچ میں پیرو کی طرف سے فیصلہ کن گول ہونے پروینزویلا کے گول کیپر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ تماشائی بھی ان کے بارے میں فکرمند ہو گئے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق جب پیرو کے ایک کھلاڑی نے کارنر سے کک کی اور وینزویلا کا گول کیپر وولکر فارینز بال کو روکنے میں ناکام رہا تو وہ زمین پر گر کر ایسے بے سدھ ہو گیا جیسے خدانخواستہ اس کی جان چلی گئی ہو۔رپورٹ کے مطابق کچھ لمحے اسی حالت میں رہنے کے بعد بالآخر گول کیپر دوبارہ اٹھا اور باقی ماندہ وقت کے لیے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی شروع کر دی تاہم اس وقت میں وینزویلا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور شکست سے دوچار ہو کر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق وولکر فارنیز کو اس کے ڈیفنس کی طرف سے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا جس پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک ہلہ بولا اور گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔وولکر کے بے ہوش ہونے کے ڈرامے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ درحقیقت وولکر نے اس وقت ہی شکست تسلیم کر لی تھی۔

مزید :

کھیل -