خیبر پختونخوامیں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

خیبر پختونخوامیں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا
خیبر پختونخوامیں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے چھٹیوں کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدارس یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پنجاب نے بھی یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -