ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وبا کے پیش نظر  ترکی نے بھارت سمیت چھ  ممالک پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔دیگر ممالک میں  بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم ’ڈیلٹا‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چھ ممالک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ترکی نے ملک میں نئے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد یکم جولائی سے کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ان چھ ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ترکی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جو کہ نیگیٹیو ہونا چاہیئے تاہم ان مسافروں کو 14 روزہ قرنطینہ بھی کرنا لازمی ہوگا۔ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے لیے ایس اوپیز میں نرمی کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے ان ممالک سے آنے والوں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ترکی پہنچنے کے بعد 14 کے بجائے 10 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔