معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا، اب ایک ہفتے کا کتنا معاوضہ لیں گے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا، اب ایک ہفتے کا کتنا ...
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا، اب ایک ہفتے کا کتنا معاوضہ لیں گے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

نیودیلی(ڈیلی پاکستان لائن)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا معاوضہ بڑھ دیا ہے، اب وہ ایک پروگرام کا معاوضہ 30 لاکھ روپے کی بجائے 50 لاکھ روپے وصول کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بی کپل شرما شوکو بھی آف ایئر کردیا گیا تھا تاہم اب یہ پروگرام جلد ہی آن ائیر ہوگا۔ابتدائی طور پر کپل شرما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم کچھ وقت کے لیے آرام چاہتے تھے اور میری گھریلو مصروفیات کے باعث اس پروگرام کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔  اس دوران کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تاہم  6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز دوبارہ نہ ہوسکا۔

مزید :

تفریح -