فنانس بل کی منظوری ، ق لیگی اراکین کی حاضری کے سوال پر طارق بشیر چیمہ نے پرویز خٹک کے سامنے ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے

فنانس بل کی منظوری ، ق لیگی اراکین کی حاضری کے سوال پر طارق بشیر چیمہ نے پرویز ...
فنانس بل کی منظوری ، ق لیگی اراکین کی حاضری کے سوال پر طارق بشیر چیمہ نے پرویز خٹک کے سامنے ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021-22ءکی منظوری کے موقع پرحکومت کو زبانی رائے شماری میں بڑی مشکلات کا سامناکر نا پڑا، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بطور ممبر حال میں پہنچے جبکہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے تمام ق  لیگ کے اراکین کوپرویز خٹک کو گن کر تسلی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کررہے تھے اس موقع پر حکومت کو زبانی رائے شماری میں بڑی مشکلات کا سامناکر نا پڑا جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بطور ممبر اسمبلی حال میں پہنچے،حکومت نے اجلاس میں تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ 

دوران اجلاس  وزیر دفاع پرویز خٹک اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری طارق بشیر چیمہ کے درمیان اسمبلی ہال میں دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ پرویز خٹک نے طارق بشیر چیمہ سے سوال کیاکہ آپ کے اراکین کہاں ہیں؟طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ ہمارے تمام کے تمام اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں ،طارق بشیر چیمہ نے ق لیگ کے تمام اراکین کوپرویز خٹک کے سامنے گن کر تسلی کرائی،طارق بشیر چیمہ کے انگلی کے اشارے سے گننے پرپرویز خٹک مسکراہتے رہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -