لاہور میں مویشی منڈیاں کہاں کہاں لگیں گی؟ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کردیا

لاہور میں مویشی منڈیاں کہاں کہاں لگیں گی؟ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کردیا
لاہور میں مویشی منڈیاں کہاں کہاں لگیں گی؟ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی  کے موقع پر شہر میں  12 مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق کمشنر لاہور کی زیر صدارت عارضی ٹیکس فری منڈیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ  فی شامیانے میں 150 سے زائد جانور رکھنے پر پابندی ہو گی۔ 12 مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34 ہزار چھوٹے، 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہو گی۔واہگہ زون میں 11 سو کنال اراضی پر لکھو ڈیر رنگ روڈ کے مقام پر،نشتر زون میں پرانا کاہنہ اور فیروز پور روڈ ، پائن ایونیو روڑ ،فروٹ ویجی ٹیبل مارکیٹ کاچھا ، گلبرگ زون میں ڈی ایچ اے فیز نائن، راوی زون میں سگیاں ،علامہ اقبال زون میں تین  مویشی منڈیاں سجیں گی۔ مانگا منڈی پولیس سٹیشن ، رائے ؤنڈ سندر روڑ ،شاہ پور کانجراں اور داتا گنج بخش زون میں حضرت عثمان غنی روڑ سگیاں میں 17 ایکڑ پر منڈی لگے گی۔

مزید :

قومی -